Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / لائسنس کا حصول و گاڑیوں کا رجسٹریشن اب مہینگا

لائسنس کا حصول و گاڑیوں کا رجسٹریشن اب مہینگا

چارجس میں بھاری اضافہ کرنے ریاستی حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں مختلف خدمات کیلئے ’سرویس چارجس‘ میں بے تحاشہ اضافہ کا فیصلہ کیا ۔ اب لرننگ لائسنس کیلئے وصول کی جانے والی رقم 30 روپئے سے بڑھاکر 100 روپئے کردی گئی۔ عام گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 50 روپئے کی بجائے 200 روپئے ہوگی ۔ نان ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس فیس 100 روپئے سے بڑھاکر 300 روپئے کردی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ نان ٹرانسپورٹ شعبہ کی ٹو وہیلر آر سی رجسٹریشن فیس 100 روپئے سے بڑھاکر 200 روپئے کردینے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ نان ٹرانسپورٹ کے ماسواء ٹو وہیلر دیگر گاڑیوں کے آر سی رجسٹریشن فیس کو 200 روپئے سے بڑھاکر 400 روپئے کردیا گیا ۔ آٹو رکشا آر سی کیلئے فیس 100 روپئے سے بڑھاکر 150 روپئے کردی گئی ۔ ماسوا آٹو رکشا دیگر گاڑیوں کے آر سی چارجس کو 200 روپئے سے بڑھاکر 400 روپئے، آٹو رکشا کے فٹنس سرٹیفکٹ چارجس کو 30 روپئے سے بڑھاکر 100 روپئے، ماسوا آٹو دیگر گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکٹ چارجس کو 60 روپئے سے بڑھاکر 200 روپئے کردیا گیا ۔ اسکے ساتھ 500 روپئے تک ادا کئے جانے والے ٹرانسپورٹ ٹیکس پر سرویس چارجس 5 روپئے سے بڑھاکر 25 روپئے کرنے، 500 روپئے سے زائد ٹرانسپورٹ ٹیکس پر سرویس چارجس کو 10 روپئے سے بڑھاکر 50 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے چارجس میں اضافہ کا جی او جاری کردیا ہے لیکن اس جی او کو ویب سائٹ پر نہیں رکھا گیا بلکہ راز رکھا گیا۔ ان اضافہ شدہ چارجس پر کب سے عمل آوری ہوگی، محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں بتانے سے گریز کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT