Saturday , December 16 2017
Home / تجارت / لائف ایگزیبشن جاریHi حیدرآباد میں تین روزہ

لائف ایگزیبشن جاریHi حیدرآباد میں تین روزہ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد میں Hi لائیف کی پلاٹنیم جوبلی ایگزیبیشن HILL نووٹل حیدرآباد میں 7 ، 8 اور 9 جولائی جاری ہے ۔ اداکارہ میناکشی ڈکشٹ نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس دوران ہندوستانی ملبوسات کے فیشن ڈیزائن ، ہوم ڈیکرس اور لکثرری پراڈکٹس کی نمائش کی جارہی ہے ۔ Hi لائف نے ہندوستان کے دیگر شہروں احمد آباد ، جئے پور ، ممبئی ، پونے ، بنگلور ، چینائی اور کوچین میں کامیاب نمائش کے بعد حیدرآباد میں 75 ویں ایگزیبیشن کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس ایگزیبیشن کے دوران ہندوستان بھر کے تقریبا ڈھائی سو فیشن ڈیزائنس کے فن کو پیش کیا جارہا ہے ۔ یہاں پر فیشن ڈیزائننگ کے تمام تر نمونے دستیاب رہیں گے ۔ مسٹر ابی ڈومنک چیف آرگنائزر Hi لائف ایگزیبیشن نے کہ Hi لائف ایگزیبیشن کی شرکاء اور مشاہدین دونوں کی جانب سے بھر پور ستائش کی جارہی ہے ۔ ناظرین کی جانب سے ایگزیبیشن پر شاندار ردعمل رہا ۔ اس نمائش کا مقصد فیشن ڈیزائننگ کے تئیں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ اس ایگزیبیشن کے مشاہدے سے استفادہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT