Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / لائنس کلب کوڑنگل کمیٹی کی تشکیل جدید

لائنس کلب کوڑنگل کمیٹی کی تشکیل جدید

کوڑنگل /20 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لائنس کلب کوڑنگل کی تشکیل جدید عمل میں آئی۔ نو تشکیل شدہ 25 ویں کمیٹی کے عہدہ داران و اراکین کی رسم حلف برداری کے موقع پر منعقدہ نمائندہ اجلاس میں بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گورنر جی نرسمہا ریڈی، لائن نٹراج و سابق رکن اسمبلی کوڑنگل گروناتھ ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لائنس کلب کوڑنگل کے زیر اہتمام غریب عوام کے لئے انجام دی جانے والی گراں قدر بے لوث خدمات قابل ستائش ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مفلوک الحال عوام کی خدمات کے جذبہ کے تحت پچیس سال قبل آغاز شدہ لائنس کلب کے ذریعہ بے شمار لوگوں کی آنکھوں کے آپریشنس، شجر کاری پروگرام، مفت طبی کیمپ کا انعقاد، ذہین طلبہ کو انعامات، بیسٹ ٹیچر ایوارڈس جیسے پروگرامس قابل مبارکباد ہیں۔ لائنس کلب کے زیر اہتمام حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے علاوہ ریاست کرناٹک کے مقام گرمٹکال اور دیگر مقامات پر غریبوں کی بے لوث خدمات کی انجام دہی کا تذکرہ کیا۔ موجودہ طورپر بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدہ داران و اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ عوامی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔ بعد ازاں لائنس پروگرام چیرمین مدپا دیشمکھ نے انکشاف کیا کہ بی وینکٹ ریڈی، سکریٹری جیا تپرتھا چاری، خازن شیوا کمار گپتا کے علاوہ مسرز وینکٹ ریڈی، وشنو وردھن ریڈی، دامودھر ریڈی، شراف سرینواس، پربھاکر گوڑ، سرینواس گوڑ، وینکٹ ریڈی، نرہری وشسٹھا، نارائنا گوڑ، بھاسکر اور داسپا وغیرہ پر مشتمل پندرہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ علاوہ ازیں دو زائد ممبرس سریندرا گوڑ اور ڈاکٹر پانڈو کو بھی شامل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT