Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لائنس کلب کی جانب سے تہنیت کی پیشکشی

لائنس کلب کی جانب سے تہنیت کی پیشکشی

جنگاؤں ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لائنس کلب آف آباد جنگاؤں کی جانب سے بالاجی فنکشن ہال پر ’’ لائنس غوث ‘‘ میٹنگ منعقد کی گئی ۔ محمد غوث محی الدین Region Chairman لائنس کلب نے جلسہ کی صدارت کی اور اور کہا کہ لائنس کلب کی جانب سے کئی ایک سماجی خدمات انجام دیئے جاتے ہیں ۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ اور طلباء میں کتابوں کی تقسیم کئی ایک کام لائنس کلب کی جانب سے انجام دیئے جاتے ہیں سارے ہندوستان میں لائنس کلب کے ممبرس ہیں ۔ ہر ایک ممبر جذبہ کے تحت کام کرتا ہے اس میں ڈاکٹرس ، انجینئرس اور وکلا اور بڑے بڑے عہدیدار اس کے ممبر ہیں ۔ لائنس کے سری راملو نے کہا کہ محمد غوث محی الدین شروع سے لائنس کلب سے وابستہ ہیں ۔ آج وہ اس مقام پر پہنچے ہیں ان کی محنت ہے ۔ لائنس ڈاکٹر لوکمار ریڈی ، گوپال ریڈی ، پربھاکر ریڈی ، جئے ڈیوڈ نے بھی مخاطب کیا ۔ اس پروگرام میں مولانا عبدالحفیظ قاسمی ، سید ارشاد اللہ ہاشمی ، محمد عبداللہ ، محمد قدیر ، مجیب الرحمن ، صادق علی ، جمال شریف ایڈوکیٹ ، محمد غوث اور دوسروں نے شرکت کئے ۔

TOPPOPULARRECENT