Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / لائن مین کے بغیر شہریوں کو پانی کی بروقت سربراہی

لائن مین کے بغیر شہریوں کو پانی کی بروقت سربراہی

میٹرو واٹر ورکس کی جانب سے اڈوانسڈ ٹکنالوجی کاستعمال ‘ ذخائرآب کو عصری بنایا جائیگا
حیدرآباد۔ 19؍ نومبر ( سیاست نیوز) لائن مین وال کھولنے پر ہی شہر میں پانی سربراہ ہوتا ہے کسی بھی وجہ سے وال نہ کھولا جائے تو یا وال کھولنے میں تاخیر ہوجائے تو پانی سربراہ نہیں ہوتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا ۔ کیونکہ بغیر لائن مین کے اب شہریوں کو بروقت پانی سربراہ کیا جائیگا ۔ لائن مین کے بغیر پانی بروقت سربراہ کرنے کے لئے میٹرو واٹر ورکس کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور واٹر ریزروائر کو آٹومیشن کیا جا رہا ہے اور اس کام کے لئے اڈوانسڈ ٹکنالوجی کا استعمال کیا جا رہاہے ۔ واضح ہو کہ پانی ضائع ہونے سے بچانے کے لئے اور بروقت پانی سربراہ کرنے سے متعلق بورڈ نے دو ماہ قبل ہی فیصلہ کیا تھا اور اس تعلق سے ایک کمپنی نے میٹرو واٹر ورکس کو واضح کر دیا ہے کہ ریزرو وائر سے پانی کی سربراہی کو آٹومیشن کیا جاسکتا ہے ۔ واٹر ورکس عہدیداران کمپنی کی اس رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔بعدازاں شہر کے کسی بھی ایک ڈیویژن میں تجرباتی عمل کیا جائیگا اور واٹر ورکس سے خصوصی سافٹ ویر سنسار کو جوڑتے ہوئے پانی سربراہ کیا جائیگا ۔ اور اس سافٹ ویر سنسار میں پانی سربراہ کئے جانے کا وقت ‘ کتنا پانی سربراہ کیا جاناہے وغیرہ سب درج کیا جائیگا ۔ اس مقام پر کس وقت اور کتنا وقت وغیرہ بھی درج ہوگا ۔ عہدیداران کا کہنا ہے کہ پانی کا ضیاع اور عوام کے انتظار کو اس سسٹم کے ذریعہ ختم کیا جاسکتا ہے ۔
جی ایس ٹی کی نئی شرحوں پر
عمل آوری کی جانچ
حیدرآباد ۔ 19 نومبر سیاست نیوز) کمشنر سیول سپلائیز لیگل میٹرولوجی کنٹرولر سی وی آنند نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کے بعد اضافہ شدہ شرحوں میں ہی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ شکایت مل رہی ہے کہ بعض تاجرین جی ایس ٹی کی پرانی شرحوں پر ہی اشیاء فروخت کر رے ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT