Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / لائین آف کنٹرول کے قریب دیہاتوں میں بنکرس کی تعمیر

لائین آف کنٹرول کے قریب دیہاتوں میں بنکرس کی تعمیر

پونچھ ۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ نے آج ضلع پونچھ میں شلباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مہلوکین کے ورثہ سے تعزیت کیا۔ نرمل سنگھ کے ہمراہ وزیر پبلک ورکس سید محمد الطاف بخاری بھی تھے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ان دونوں نے بالا کوٹ علاقہ کا دورہ کیا اور لائین آف کنٹرول کے قریب حمیر پور گاؤں میں عوام سے بات چیت کی۔ ان دو علاقوں میں شلباری کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے دیہاتی عوام کو حکومت کی جانب سے ممکنہ مدد کا تیقن دیا اور کہا کہ لائین آف کنٹرول کے قریب رہنے والوں کو درپیش مشکلات کا مخلوط حکومت کو پورا اندازہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لئے سرحدی دیہاتوں میں بنکرس تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر امن کوششوں کو سبوتاج کر رہے ہیں لیکن حکومت امن کیلئے ممکنہ اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT