Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / لائین آف کنٹرول کے ٹھکانوں پر پاکستان کی پھر شلباری

لائین آف کنٹرول کے ٹھکانوں پر پاکستان کی پھر شلباری

جموں 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی میں پاکستانی افواج نے لائین آف کنٹرول پر پونچھ ضلع میں آج رات پھر فائرنگ کی ۔ دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ہندوستانی سپاہیوں نے بھی فائرنگ کا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سپاہیوں نے خود کار ہتھیاروں سے ہندوستان کے سرح

جموں 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی میں پاکستانی افواج نے لائین آف کنٹرول پر پونچھ ضلع میں آج رات پھر فائرنگ کی ۔ دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ہندوستانی سپاہیوں نے بھی فائرنگ کا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سپاہیوں نے خود کار ہتھیاروں سے ہندوستان کے سرحدی ٹھکانوں پر مورٹار شلباری کی اور فائرنگ کی گئی ۔ چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے یہ فائرنگ رات 8.30 بجے بلا اشتعال کی گئی ۔ ہندوستانی سپاہیوں نے اس فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT