Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / لائیو ریڈیو شو کے دوران پرزینٹر نے بچے کو جنم دیا

لائیو ریڈیو شو کے دوران پرزینٹر نے بچے کو جنم دیا

نیویارک، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک ریڈیوپرزینٹر کیسڈی پراکٹر نے لائیو شوکے دوران اپنے بچے کو جنم دیاہے ۔امریکہ میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیا ہے ۔امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو اسٹیشن ‘دی آرچ’ میں میزبان کیسڈی پراکٹر نے منگل کے روز اپنے سیزیریئن آپریشن کے دوران شو کی میزبانی کی۔ان کے ریڈیو اسٹیشن نے پہلے سے ہی اسپتال کے ساتھ مل کر ان کے آپریشن کے دوران نشریات کے انتظامات کر رکھے تھے ۔کیسڈی پراکٹر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کرنے کا یہ اچانک موقع بن گیا کیونکہ بچے کی پیدائش وقت سے دو ہفتے قبل ہو گئی۔انھوں نے کہا ”اپنی زندگی کے اس انتہائی اہم دن کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرنا بہت ہی اچھا لگا۔”انھوں نے کہا کہ شو کے دوران جنم دینا میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیونکہ میں اپنے شو میں اپنی زندگی کے تمام عناصر کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔پیدائش کے وقت بچہ کا وزن سات پاؤنڈ چھ اونس تھا اور اس کا نام جیمسن رکھا گیا ہے ۔ بچے کا نام شو کے سامعین نے جنوری میں ایک مقابلے کے بعد چنا تھا۔بچے کے نام کے لیے جوڑے کے چنے ہوئے بارہ نام اور سامعین کی جانب سے تجویز کردہ بارہ شرارتی ناموں کے درمیان مقابلہ کروایا گیا۔ پروگرام کے ڈائرکٹرا سکاٹ ریڈی نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ ہم نے ووٹنگ تب تک جاری رکھی جب تک جیمسن فائنل نہیں ہو گیا۔کیسڈی پراکٹر کے شریک میزبان اسپینسر گریوز نے بتایا کہ نشریات کے دوران بچے کی پیدائش ایک ‘جادوئی لمحہ تھا۔’

TOPPOPULARRECENT