Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / لاتور میں متنازعہ والی بال ٹورنمنٹ منسوخ

لاتور میں متنازعہ والی بال ٹورنمنٹ منسوخ

لاتور۔ /24مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر آنجہانی ولاس راؤ دیشمکھ کے فرزند امیت کے حامیوں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اسپورٹس کے مقابلہ کو منسوخ کردیا گیا کیونکہ خشک سالی سے متاثرہ لاتور میں واقع کھیل کے میدان کیلئے پانی کے بیجا استعمال پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ امیت دیشکھ ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنمنٹ کے آرگنائزر معز شیخ نے بتایا کہ 28مارچ کو منعقد ہونے والے مقابلہ کو منسوخ کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایاکہ امیت دیشمکھ سے ربط قائم کرکے مناسب فیصلہ کرنے کی خواہش کی جس کے بعد منتظمین نے مجوزہ ٹورنمنٹ منسوخ کردینے کا فیصلہ کیا۔تاہم معز شیخ جو کہ لاتور سٹی یونٹ کانگریس کے صدر بھی ہیں ٹورنمنٹ کی منسوخی کی وجوہات نہیں بتائی۔

TOPPOPULARRECENT