Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / لاتور کے پانی بحران کی یکسوئی پر وزیراعظم کی ستائش

لاتور کے پانی بحران کی یکسوئی پر وزیراعظم کی ستائش

نئی دہلی ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی کہ خشک سالی سے متاثرہ لاتور میں پانی کے بحران کو حل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں اور اسی طرح مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ خطہ میں بھی پریشان حال علاقہ کو پانی بھیجنے میں اُن کی مدد چاہی ۔ کجریوال نے وزیراعظم کو موسومہ مکتوب میں کہا کہ دہلی کی عوام لاتور کو آئندہ دو ماہ تک روزانہ دس لاکھ لیٹر پانی بھیجنے کیلئے تیار ہیں اور مطالبہ کیا کہ مرکز حمل و نقل کیلئے ضروری انتظامات کرے ۔ انھوں نے کہا کہ لاتور پانی کے شدید بحران سے دوچار ہے ۔ مرکزی حکومت نے لاتور کو ٹرین کے ذریعہ پانی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ قابل ستائش اقدام ہے ۔ 21 ویں صدی میں ہندوستان میں اگر کوئی بھی فرد پانی کے بحران کے سبب فوت ہوجائے تو یہ سارے ملک کیلئے شرمناک بات ہوگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT