Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / لاج میں دھاوا دو ناجائز جوڑے گرفتار

لاج میں دھاوا دو ناجائز جوڑے گرفتار

حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے یادگیری گٹہ علاقہ میں کارروائی انجام دیتے ہوئے دو ناجائز جوڑوں کو گرفتار کرلیا۔ اس علاقہ کی سائبرآباد حدود میں شمولیت کے بعد ایس او ٹی نے غیرسماجی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایس او ٹی نے اس علاقہ کے لاجوں میں دھاوا کیا اور ایک خفیہ فحاشی و جسم فروشی کے ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے گرفتاریاں انجام دیں جبکہ پولیس کو تلاشی مہم کے دوران دو ایسے جوڑے برآمد ہوئے جن کی آپس میں شادی نہیں ہوئی تھی اور یہ غیرقانونی جوڑے ہیں۔ ایس او ٹی مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT