Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / لارا انگلش ٹیم میں برقرار

لارا انگلش ٹیم میں برقرار

لندن۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) لارا رابسن رومانیہ کے خلاف فیڈ کپ مقابلوں کیلئے انگلش ٹینس ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو ئی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ورلڈ گروپ ٹو پلے آف میں 22 اپریل سے آمنے سامنے ہوں گی جس کیلئے انگلینڈ نے ٹیم  میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیتھر واٹسن ،جوہانا کونٹا اور جوسلین رے کو ایک مرتبہ پھر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔ کپتان اینی کیوتھاوونگ نے کہا کہ رومانیہ بہترین ٹیم ہے اور اسے گھریلو میدانوں کا فائدہ بھی حاصل ہو گا تاہم برطانوی ٹیم  میں بھرپور صلاحیت  اور تجربہ ہے۔

فٹبال بس حملہ‘مشتبہ افراد گرفتار
برلن۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی پولیس نے چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں حصہ لینے  والی ڈورٹمنڈ فٹ بال ٹیم کی بس پر حملہ کرنیوالے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وکیل کے بموجب  دھماکہ خیز آلات میں میٹل اسٹرپس استعمال کئے گئے۔ جرمنی کی وفاقی وکیل خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ دو مشتبہ اسلامی شدت پسند ہماری تفتیش کا بنیادی مرکز بن گئے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT