Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / لارڈزپر مظاہروں میں حسن علی کا ساتواں مقام

لارڈزپر مظاہروں میں حسن علی کا ساتواں مقام

لارڈز۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) لارڈزکرکٹ گراؤنڈ نے سال 2017 کے اختتام پر بہترین بولروں کی فہرست میں حسن علی کو ساتویں نمبر پر رکھا ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے علی نے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ حسن علی ایک چیمپئنز ٹرافی ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، حسن علی سے قبل سعید اجمل نے چیمپئنز ٹرافی میں 8وکٹیں لی تھیں جبکہ علی ٹورنمنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔حسن علی نے رواں سال مجموعی طور پر 45 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا کے خلاف بھی وہ مین آف دی سیریز قرار پائے، پاکستانی فاسٹ بولر علی اس وقت 759درجہ بندی کے نشانات کے ساتھ ونڈے کے بہترین بولر ہیں جب کہ گزشتہ سال آئرلینڈ کیخلاف کرئیر کا آغاز کرنے والے حسن علی اب تک 26 ونڈے میچز میں 56وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT