Wednesday , December 12 2018

لارڈس انجینئرنگ کالج کی گرائجویشن تقریب

جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم
حیدرآباد ۔ 11 اپریل (پریس نوٹ) لارڈس انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی حمایت نگر کی 13 ویں سالانہ گرائجویشن تقریب عالیشان طریقہ سے منعقد ہوئی، جس میں جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ اس تقریب میں 550 طلبہ کو ڈگریاں پیش کی گئیں۔ ادارہ ہذا کے طلبہ ہمیشہ سے ہی اختراع کے میدان میں کئی تخلیقات کو پیش کرتے ہوئے آگے رہے ہیں جبکہ قومی سطح کے مقابلے سولار کارس، ڈول فیول بائیک، اکواجرنیٹر، مونو ایئرپلین، ایسیٹلین بائیک وغیرہ ایجاد کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور انعامات حاصل کئے۔ اس تقریب سے جناب توصیف احمد وائس چیرمین لارڈس انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ کالج ہذا ایک شاندار ریکارڈ رکھتا ہے۔ کالج نیاک سے اے گریڈ اکریڈیشن جبکہ این بی اے اکریڈیشن جیسے اہم مسلمہ حیثیت حاصل ہوتے ہیں جبکہ کالج کے متعدد طلبہ نے مختلف کمپنیوں میں ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ آخر میں انہوں نے کہاکہ لارڈس انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ ایک اعلیٰ تعلیمی معیار کا ادارہ ہے جہاں کی تعلیم معیاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT