Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ملک کے 100 باوقار کالجس میں شامل

لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ملک کے 100 باوقار کالجس میں شامل

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی پھر ایک مرتبہ سرکردہ 100 انجینئرنگ کالجس میں شامل کیا گیا ہے ۔ باوقار ڈاٹا کوئسٹ (DATAQUEST) میگزین نے جون 2016 میں جامع سروے شائع کیا اور لارڈس کالج کو ملک بھر میں 82 واں رینک دیا گیا ہے ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لارڈس کالج ملک بھر میں سرکردہ مسلم اقلیتی انجینئرنگ ادارہ ہے ۔ اسے حال ہی میں این اے اے سی نے A گریڈ دیا ہے ۔ اور تلنگانہ و آندھرا پردیش میں یہ مقام حاصل کرنے والا یہ واحد مسلم اقلیتی ادارہ ہے ۔ ڈاٹا کوئسٹ میگزین نے تعلیمی ماحول ، انفراسٹرکچر ، روزگار کے مواقع ، صنعتی ربط ضبط اور طلباء میں برانڈ امیج کے علاوہ طلباء کا مجموعی معیار وغیرہ کی بنیاد پر ڈاٹا تیار کیا ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا نے 28 مئی 2016 کی اشاعت میں لارڈس کالج کو ریاست تلنگانہ کے سرکردہ 25 خانگی انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹس میں شامل کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT