Saturday , December 15 2018

لارڈ ٹسٹ :چوتھے دن کے وقفہ تک ہندوستان کو 243 رنز کی سبقت

 لارڈز20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )لارڈٹسٹ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا نے لنچ کے وقفہ تک اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹ کے نقصان سے 267 رنز بنا لئے تھے ۔ پہلی اننگز میں 24 رنز سے پیچھے رہ جانے والی ہندوستانی ٹیم کو اس طرح سے 243 رنز سے سبقت حاصل ہوگئی ۔ رویندر جڈیجہ اور بھونیشور کمار کریز پر ڈٹے ہوئے تھے ۔ ہندوستان کو ان دونوں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ک

 لارڈز20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )لارڈٹسٹ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا نے لنچ کے وقفہ تک اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹ کے نقصان سے 267 رنز بنا لئے تھے ۔ پہلی اننگز میں 24 رنز سے پیچھے رہ جانے والی ہندوستانی ٹیم کو اس طرح سے 243 رنز سے سبقت حاصل ہوگئی ۔ رویندر جڈیجہ اور بھونیشور کمار کریز پر ڈٹے ہوئے تھے ۔ ہندوستان کو ان دونوں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں کہ دونوں ٹیم کو 300 سے 350 رنز کی سبقت دلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ روندر جڈیجہ اور بھونیشور کمار کریز پر ہیں۔ چوتھے دن کا پہلا جھٹکا کپتان مہندر سنگھ دھونی کے طور پر لگا۔

انہیں پلنکٹ نے 19 رن کے قلیل اسکور پر ایان بیل کے ہاتھوں دھونی نے 19 رنز کے لئے 86 گیندوں کا سامنا کیا اور دو چوکے لگائے۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی اسٹیورٹ بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں علی کی گیند پر کک نے کیچ کیا۔ انڈیا کے لیے مرلی وجے اور شکھر دھون نے اچھی شروعات کی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 40 رن جوڑے۔ دھون ایک بار پھر بہترین آغاز کے بعد لڑکھڑا گئے۔وہ 31 رنز بنا کر بین اسٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دھون کا وکٹ گرنے کے بعد چتیشور پجارا مرلی وجے سنگ مورچہ سنبھالا۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 78 رن جوڑے۔44 ویں اوور میں لیام پلنکٹ نے مسلسل گیندوں پر پجارا اور وراٹ کو آؤٹ کر انڈیا کو ڈبل جھٹکے دیئے. پجارا 7 چوکوں سے 43 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، وہیں کوہلی اکاؤنٹ تک نہیں کھول پائے۔ وراٹ کے پویلین لوٹنے کے بعد اجنکیا رہانے کریز پر جمع نظر آ رہے تھے، لیکن اسٹیورٹ براڈ نے انہیں 5 رن کے قلیل اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ رہانے کا وکٹ گرنے کے بعد کپتان دھونی اور مرلی نے کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ انگلینڈ 319 رن کے اسکور پر آل آوٹ ہوئے ۔ اسے 24 رنز کی برتری ملی ہے. آخری وکٹ روندر جڈیجہ نے جھٹکا. انہوں نے جیمز اینڈرسن کو اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ لیام پلنکٹ 55 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے لئے لیام پلنکٹ نے 55 اور گیری بیلنس نے 110 رن کی بہترین اننگ انڈیا کے لئے بھونیشور کمار نے 6 وکٹ جھٹکے۔ مرلی وجے اور محمدسمیع نے 1-1 وکٹ جھٹکا۔ رویندر جڈیجہ کو دو وکٹ ملے۔آوٹ کرایا انگلینڈ میں بہترین کارکردگی جاری رکھتے ہوئے بھونیشور کمار نے 6 وکٹ جھٹکے۔ انہوں نے 82 رن پر کپتان ایلسٹر کک، سیم ربسن، گیری بیلنس، ایان بیل، بین سٹوس اور اسٹورٹ براڈ کو آؤٹ کیا. بھونیشور کے پاس 78 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع تھا، لیکن وہ محض ایک وکٹ سے چوک گئے. اگر وہ ایک وکٹ لے لیتے تو انگلینڈ میں 7 وکٹ لینے والے وہ پہلے ہندوستانی بولر بن جاتے۔چھ وکٹ لینے والے تیسرے ہندوستانی بھونیشور لارڈز میں 6 وکٹ لینے والے تیسرے ہندوستانی ہیں۔ ان سے پہلے 1936 میں امر سنگھ نے کل 35 رنز دے کر 6 وکٹ جھٹکے تھے۔ ان کے بعد بشن سنگھ بیدی نے 20 جون 1974 کو ہوئے میچ میں 226 رنز دینے کے بعد 6 وکٹ حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT