Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / لاری اور موٹر سائیکل میں تصادم دو افراد ہلاک

لاری اور موٹر سائیکل میں تصادم دو افراد ہلاک

حیدرآباد/16 جنوری ( سیاست نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے میلاچرو منڈل میں لاری اور موٹر سائیکل میں تصام کی وجہ سے 2 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب میلاچرو منڈل کے موضع ڈونڈاپاڈو میں موٹر سائیکل پر 29 سالہ ویریا 25 سالہ پی وینکٹا نارائنا جگیا پیٹ کو جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی جس کی وجہ سے دو افراد فوت ہوگئے ۔ پولیس میلاچیرو نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT