Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / لاری کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

لاری کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں بس اسٹانڈ کے قریب لاری کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک لاری جو حیدرآباد سے بنگلور کی سمت جاری تھی کل صبح کی ابتدائی ساعتوں میں ایک شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر محمد ناصر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور نامعلوم شخص کی شناخت کیلئے فون نمبر 9491039173 پر اطلاع کرنے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT