لاری کی ٹکر سے طالب علم کی موت

مکہ راج پیٹ۔/5مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر چیگنٹہ کا 23سالہ بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد عنقریب تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکہ جانے والا امرناتھ نامی نوجوان نے چیگنٹہ سے بذریعہ بس بوئن پلی حیدرآباد میں واقع اپنے مکان پہنچ کر وہاں موجود پلسر موٹر سیکل لیکر مین روڈ بوئن پلی جارہا تھاواضح رہے کہ یہ لڑکا اپنے قریبی دوست کے پاس تقریب کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ اچانک بوئن پلی مین روڈ پر لاری کی زد میں آگیا۔اس دلخراش واقعہ میں اس نوجوان کا سر پھٹ گیا اور دوسرے اعضاء بھی شدید متاثر ہوگئے اور نوجوان طالب برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ بوئن پلی میں ہوئے اس دلسوز واقعہ کی اطلاع پر چیگنٹہ میں دکانات اور کاروباری ادارے بند کردیئے گئے اور اطراف واکناف میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ اس حادثہ کی اطلاع کے بعد مہلوک نوجوان کے مکان رکن اسمبلی حلقہ دوباک چیرکو متیم ریڈی اور تلگو دیشم قائد بکی وینکٹیا اور دیگر سیاسی و غیر سیاسی سرکردہ قائدین نے پہنچ کر غمزہ والدین سرینواس اور سونی کو پرسہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT