لاری کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ 19 ؍ اکٹوبر (سیاست نیوز) تیز رفتار لاری کی ٹکر سے 24 سالہ عبدالمبین ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بہادر پلی گوڑی واڑہ کا متوطن عبدالمبین خانگی کمپنی کا ملازم تھا اور کل رات وہ ڈنڈی گل چوراہے پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار نا معلوم لاری نے اسے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کیا اوربعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

TOPPOPULARRECENT