Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / لاس اینجلس میں اے آر رحمن کا مکان نشانہ

لاس اینجلس میں اے آر رحمن کا مکان نشانہ

ممبئی ۔ 19 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) موسیقار اے آر رحمن کے لاس اینجلس میں واقع مکان کو اشرار نے نشانہ بناتے ہوئے دیواروں پر نامناسب الفاظ تحریر کردیئے ۔ انھوں نے آج ٹوئٹر پر تصویر پیش کرتے ہوئے لکھا کہ لاس اینجلس میں میرے مقام کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس تصویر میں دیوار پر سیاہی سے بعض الفاظ لکھے ہوئے بتائے گئے ۔ 2009 ء میں دو آسکر ایوارڈ جیتنے والے 48 سالہ اے آر رحمن نے جیسے ہی ٹوئٹر پر اس خبر کا انکشاف کیا ، اُن کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر تشویش ظاہر کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT