Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / لاس اینجلس میں تین بھائی مردہ پائے گئے : والد پر شبہ

لاس اینجلس میں تین بھائی مردہ پائے گئے : والد پر شبہ

لاس اینجلس 10 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لاس اینجلس میں ایک والد نے اپنے تین کمسن لڑکوں پر اپنی کار میں مسلسل چاقو سے وار کردیا اور وہ ہلاک ہوگئے جبکہ بعد میںاس نے خود کو بھی زخمی کرلیا ۔ کہا گیا ہے کہ کل ایک کار میں تین مردہ بھائیوں کی نعشیں دستیاب ہوئیں جبکہ ان کا والد اگلی نشست پر شدید زخمی حالت میں پڑا تھا ۔ اس کے قریب چاقو پڑا تھا ۔ بچوں کی عمریں 8 تا 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ باپ کو دواخانہ میں شریک کردیاگیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔
نیپالی وزیراعظم کا مادھیسی پارٹیوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل
کٹھمنڈو 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالا نے ایک بار پھر مادھیسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پرتشدد احتجاج سے دستبردار ہوجائیں جس میں اب تک 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مادھیسی پارٹیاں دراصل ملک کے نئے دستور کی تیاری میں اپنا حصہ بھی طلب کررہی ہیں یعنی وہ چاہتی ہیں کہ ملک کے نئے دستور کو وضع کرنے کے لئے اُنھیں بھی اعتماد میں لیا جائے۔ مسٹر کوئرالا نے کہاکہ تشدد کے ذریعہ کسی بھی سیاسی مسئلہ کی یکسوئی نہیں کی جاسکتی۔

TOPPOPULARRECENT