لاس اینجلس میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

لاس اینجلس ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی شہر لاس اینجلس میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 تھی ۔ تاہم فوری طورپر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ہالی ووڈ کے پڑوسی علاقہ میں رہنے والوں نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہوگئے تھے کیونکہ اس کے جھٹکے چند سکنڈ تک محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے فوری بعد ہنگامی حالات کے الارم بجا

لاس اینجلس ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی شہر لاس اینجلس میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 تھی ۔ تاہم فوری طورپر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ہالی ووڈ کے پڑوسی علاقہ میں رہنے والوں نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہوگئے تھے کیونکہ اس کے جھٹکے چند سکنڈ تک محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے فوری بعد ہنگامی حالات کے الارم بجائے گئے لیکن علاقہ میں زیادہ نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔ ابتداء میں امریکی جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت کا اندازہ 4.7 کیا تھا لیکن بعد میں اسے 4.4 قرار دیا گیا۔ لاس اینجلس کے ساکن فونی ویلنی نے مقامی ٹی وی اسٹیشن کو بتایا کہ وہ اپنے باتھ روم میں تیار ہورہا تھا کہ اچانک اُس نے عمارت ہلتی ہوئی محسوس کی ۔ اس زلزلے کا مبداء شمال مغربی بیورلی ہلز سے چھ میل دور تھا۔ ایک اور شخص ویز لاشلے نے بتایا کہ اُس نے عمارت کو ہلتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ زلزلہ ایسے وقت آیا جبکہ ساحلی شمالی کیلیفورنیا میں اس سے پہلے طاقتور 6.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT