Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / لاس ویگاس حملہ آور کے دولت اسلامیہ سے روابط پر ٹرمپ لاعلم

لاس ویگاس حملہ آور کے دولت اسلامیہ سے روابط پر ٹرمپ لاعلم

ایرفورس ون سے ۔ 4 اکتوبر۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک ایسی بات کہی جس پر شائد بہت کم لوگوں کو یقین آئے گا ۔ عصری امریکہ کی تاریخ میں لاس ویگاس میں ہونے والا بدترین حملہ جس میں تقریباً 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، امریکی صدر نے کہاکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ حملہ آور 64 سالہ اسٹیفن پیڈوک کے روابط دولت اسلامیہ سے تھے ۔ یاد رہے کہ دولت اسلامیہ نے اپنی پروپگنڈہ ایجنسی عمق کے ذریعہ اس بات کو مشتہر کیا کہ لاس ویگاس کا شوٹر جو ایک ریٹائرڈ اکاؤنٹنٹ تھا، دراصل دولت اسلامیہ کا ایک ’’جانباز سپاہی‘‘ تھا۔ البتہ دولت اسلامیہ نے اس کی توثیق کے لئے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ۔ جب صدر کے طیارہ ایرفورس ون پر ایک صحافی نے اُن سے پوچھا کہ کیا موصوف حملہ آور کے دولت اسلامیہ سے روابط پر یقین رکھتے ہیں تو صدر ٹرمپ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں انھیں کوئی ائیڈیا نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT