Monday , December 11 2017
Home / دنیا / لاس ویگاس شوٹنگ تحقیقات میں پیشرفت نہ ہوسکی

لاس ویگاس شوٹنگ تحقیقات میں پیشرفت نہ ہوسکی

لاس ویگاس ۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی حالیہ تاریخ میں اب تک کے سب سے بڑے شوٹنگ واقعہ کے پانچ دن بعد بھی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ انھیں اب تک بندوق بردار کے اس اقدام کے پس پردہ محرکات کا پتہ نہیں چل سکا۔ لاس ویگاس میٹرو پولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے انڈر شریف کیون میک ماہل نے کہا ہے کہ ہمیں اب تک بھی اس حملے کے پس پردہ محرکات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ بندوق بردار نے یہ کارروائی کیوں کی ، اس کی وجہ ہنوز نہیں معلوم ۔ واضح رہے کہ اسٹیفن پیڈاک نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے اپنے کمرے میں رہتے ہوئے موسیقی کے پروگرام میں شریک افراد کو گولیوں سے چھلنی کردیا تھا اور 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس دوران لاس ویگاس اسٹرپ اور اطراف و اکناف کے ہوٹلس میں آج پانچ دن بعد معمول کی سرگرمیاں بتدریج بحال ہورہی ہیں۔ عوام اس واقعہ سے بری طرح خوفزدہ ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT