Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / لاطینی امریکہ کے دورہ پر نیتن یاہو کی آمد

لاطینی امریکہ کے دورہ پر نیتن یاہو کی آمد

ایران پر حزب اللہ کی سرپرستی کا الزام ، ایران کی تردید
بیونس ایرس۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو نے تمام ممالک پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کریں اور ایران کو یکا و تنہا کردیں کیونکہ یہ ملک مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ وہ ، ارجنٹینا میں دو بم حملوں کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ انہوں نے ارجنٹینا کی یہودی برادری کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے تقریباً 3 لاکھ افراد یہودی ہیں۔ سفارت خانہ پر حملے سے 29 افراد ہلاک اور 220 زخمی ہوئے تھے جبکہ اس برادری کے مرکزی علاقہ میں بم دھماکے کے نتیجہ میں 85 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیل ،سفارت خانہ پر حملے کا ذمہ دار لبنان کی حزب اللہ کو قرار دیتا ہے جبکہ ارجنٹینا کی تحقیقات کے بموجب ملزمین میں 5 سابق ایرانی عہدیدار بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ حزب اللہ نے یہودی مرکز پر حملے کی سرپرستی کی تھی۔ تاہم ایران نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ ان خودکش حملوں میں وہ ملوث تھا۔

TOPPOPULARRECENT