Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / لالو، تیجسوی کو سی بی آئی حاضری کیلئے نئی تواریخ دے گی

لالو، تیجسوی کو سی بی آئی حاضری کیلئے نئی تواریخ دے گی

نئی دہلی 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر ریلوے لالو پرساد اور اُن کے فرزند تیجسوی یادو ترتیب وار آج اور کل سی بی آئی کے روبرو حاضر نہیں ہوں گے۔ اُنھیں 2 آئی آر سی ٹی سی ہوٹلوں کیلئے دیکھ بھال کا کنٹراکٹ ایک پرائیوٹ فرم کو دینے میں مبینہ رشوت خوری کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ لالو نے رانچی میں زیردوران ایک عدالتی کیس کا حوالہ دیا جبکہ تیجسوی نے اپنی عدم حاضری کے لئے پہلے سے طے شدہ سیاسی مصروفیت کو پیش کیا۔ اس پس منظر میں سی بی آئی دونوں کے لئے نئی تواریخ طے کرتے ہوئے اُنھیں پوچھ گچھ کیلئے اپنے ہیڈکوارٹر طلب کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT