Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / لالوپرساد9ویں مرتبہ آر جے ڈی سربراہ منتخب

لالوپرساد9ویں مرتبہ آر جے ڈی سربراہ منتخب

PATNA, JAN 17 (UNI)- RJD chief Lalu Prasad (C) with wife Rabri Devi and sons and Tejashwi Yadav Tej Pratap being honoured by party workers during RJD National Council meeting in Patna on Sunday. UNI PHOTO-32U

پٹنہ۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) لالو پرساد کو نویں مرتبہ آر جے ڈی کی مجلس عاملہ میں اپنا صدر منتخب کرلیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لالو یادو نے کہا کہ اُن کے گرما گرم بیانات پاکستان کے بارے میں جو انہوں نے انتخابات سے پہلے دیئے تھے اُن کے اقتدار پر فائز ہونے کے بعد کارناموں سے ہم آہنگ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں( مودی) نے 56انچ کی چھاتی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ آئندہ حکومت سرحد پارسے کسی بھی غلط مہم جوئی پر آنکھ کے بدلے آنکھ کے ذریعہ جواب دے گی اور پاکستان نے پٹھان کوٹ پر حملہ کردیا جو ہمارے اپنے ملک میں ہے اور ہمارے بہادر فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بی جے پی کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں ہے اور زور دیا کہ سیکولر طاقتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد ہوجانا چاہیئے ۔ بہار میں چیف منسٹر نتیش کمار کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ شاندار کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک گیر سطح پر سیکولر طاقتوں کو متحد ہوکر ہستنا پور( دہلی) سے بی جے پی کو نکال باہر کرنا چاہیئے ۔ سینیئر بی جے پی قائد سشیل کمار مودی پر ان کے اور نتیش کمار کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT