Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / لالو اور رابڑی پٹنہ ایرپورٹ پر طیارہ تک کار لیجانے کی سہولت سے محروم

لالو اور رابڑی پٹنہ ایرپورٹ پر طیارہ تک کار لیجانے کی سہولت سے محروم

نئی دہلی ۔ /22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کی شریک حیات رابڑی دیوی اب پٹنہ ایرپورٹ پر اپنی گاڑی راست طیارہ تک نہیں لے جاسکیں گے ۔ کیونکہ انہیں اپنی گاڑی کی طیارہ تک راست رسائی کیلئے دی گئی سہولت سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے ۔ شہری ہوا بازی سکیورٹی بیورو کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی سے کہا کہ ’ماضی کے احکام صرف پٹنہ ایرپورٹ تک محدود تھے جن سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے ‘‘ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب وزارت شہری ہوا بازی نے بی سی اے ایس کو مکتوب میں بتایا کہ اس نے لالوپرساد اور ان کی شریک حیات کو طیارہ کے قریب تک کار لیجانے کیلئے 2009 ء میں دی گئی سہولت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT