Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / لالو اور نتیش کا ہولی کھیلنے سے گریز

لالو اور نتیش کا ہولی کھیلنے سے گریز

پٹنہ ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریاست بہار میں آج ہولی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہاں کے مشہور علاقے ڈاک بنگلہ کے قریب ہولی منانے والے نوجوان آج صبح سے ہی ’’تھنڈائی‘‘ اور ’’پان‘‘ کے لئے جمع ہوگئے تھے جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کے ایک واٹر پارک میں ہولی مناتے دیکھی گئی۔ ایک دوسرے پر ٹماٹر بھی پھینکے گئے او

پٹنہ ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریاست بہار میں آج ہولی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہاں کے مشہور علاقے ڈاک بنگلہ کے قریب ہولی منانے والے نوجوان آج صبح سے ہی ’’تھنڈائی‘‘ اور ’’پان‘‘ کے لئے جمع ہوگئے تھے جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کے ایک واٹر پارک میں ہولی مناتے دیکھی گئی۔ ایک دوسرے پر ٹماٹر بھی پھینکے گئے اور ہولی کے گانوں کے درمیان نوجوانوں کو رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ حیرت انگیز طور پر وزیراعلیٰ نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے اس سال ہولی کھیلنے سے گریز کیا جس کی وجہ سے ان دونوں کی سرکاری رہائش گاہوں پر بھی سناٹا تھا۔ دوسری طرف ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ابھیانند نے بھی ڈھول بجا بجا کر ہولی کا تہوار منایا۔ اس وقت ان کی رہائش گاہ پر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس والوں کو ہولی کے تہوار کی چھٹی نہیں ملتی لہٰذا ہم اس طرح ہولی کا تہوار مناتے ہوئے سب کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکاروں کی مداحوں کو
ہولی کی مبارکباد
ممبئی ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک زمانہ تھا جب بالی ووڈ میں راجکپور کے چمپور میں واقع آر کے اسٹوڈیو میں ہولی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا تھا لیکن ان کے انتقال کے بعد اب وہاں سناٹا چھا گیا لیکن ہولی کے تہوار پر فلم اداکار اپنے ٹوئیٹرس کے ذریعہ اپنے مداحوں کو مبارکباد دیتے رہتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ جاریہ سال وہ ہولی کا تہوار روایتی جوش و خروش سے نہیں منائیں گے بلکہ وہی وقت وہ اپنی بیٹی شویتا کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں کیونکہ ہولی 17 مارچ کو ہے اور شویتا کا جنم دن بھی 17 مارچ کو ہے۔ اسی طرح ملیکاشیراوت، امیشاپاٹل، تارہ شرما، پاؤلی ڈیم، شروتی ہاسن نے بھی اپنے ٹوئیٹرس کے ذریعہ اپنے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دی جہاں انہوں نے ماضی کی گذشتہ ہولیوں کے خوشگوار اور ناخوشگوار واقعات کا بھی ذکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT