Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / لالو اور نتیش ۔ بھولے بسرے گیت: مرکزی وزیر کا طنز

لالو اور نتیش ۔ بھولے بسرے گیت: مرکزی وزیر کا طنز

پٹنہ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر رام کرپال یادو نے آج کہاکہ راشٹریہ جنتادل، جنتادل (متحدہ) اور سابق جنتا پریوار کی جماعتوں کے اتحاد کا کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ عوام نے انھیں آزمانے کے بعد مسترد کردیا ہے۔ بی جے پی کے خلاف جنتا پریوار کے اتحاد کے بارے میں استفسار پر انھوں نے کہاکہ اپنی شناخت کے تحفظ کی ایک ناکام کوشش ث

پٹنہ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر رام کرپال یادو نے آج کہاکہ راشٹریہ جنتادل، جنتادل (متحدہ) اور سابق جنتا پریوار کی جماعتوں کے اتحاد کا کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ عوام نے انھیں آزمانے کے بعد مسترد کردیا ہے۔ بی جے پی کے خلاف جنتا پریوار کے اتحاد کے بارے میں استفسار پر انھوں نے کہاکہ اپنی شناخت کے تحفظ کی ایک ناکام کوشش ثابت ہوگی۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ عوام ان کے قدیم ریکارڈ سے بخوبی واقف ہیں۔ اب وہ نیا کیا کرنے والے ہیں عوام پر واضح کریں۔ اب مزید کوئی بھی بے وقوف نہیں بنے گا۔ مسٹر رام کرپال یادو جو کبھی آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے قریبی رفیق تھے اور بی جے پی میں شمولیت کے بعد نریندر مودی کابینہ میں مملکتی وزیر بنائے گئے ہیں، انھوں نے لالو پرساد یادو اور جنتادل (متحدہ) لیڈر نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ اب بھولے بسرے گیت بن گئے ہیں۔
پاٹلی پتر کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام کرپال جنھوں نے لالو پرساد کی دختر کو انتخابات میں شکست دی تھی، کہاکہ محض بی جے پی کے خوف سے یہ لوگ متحد ہورہے ہیں لیکن یہ کوشش کارآمد ثابت نہیں ہوگی کیونکہ عوام نے پہلے ہی ان موقع پرست لیڈروں کو مسترد کردیا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی حکومت تشکیل دیتے ہوئے انقلابی تبدیلی لائے گی۔

TOPPOPULARRECENT