Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / لالو پرساد اور نتیش کمار ایک اسٹیج پر 20 سالہ اختلافات فراموش :

لالو پرساد اور نتیش کمار ایک اسٹیج پر 20 سالہ اختلافات فراموش :

ایس پی ‘ بی ایس پی سے بھی اتحاد کی اپیل

ایس پی ‘ بی ایس پی سے بھی اتحاد کی اپیل
حاجی پور ( بہار ) 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات کی شکست کے بعد اپنی 20 سالہ سیاسی مخالفتوں کو فراموش کرتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور سینئر جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار آج ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور انہوں نے بی جے پی حکومت پر سماج کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کردینے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔ لالو پرساد اور نتیش کمار نے اسٹیج پر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ایک مشترکہ انتخابی ریلی سے خطاب کیا ۔ نتیش کمار سے اپنے اتحاد کو دونوں کیلئے گھر واپسی قرار دیتے ہوئے لالو پرساد یادو نے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی سے بھی کہا کہ وہ اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے اتر پردیش میں بی جے پی کو شکست دینے ایک ہوجائیں ۔ لالو پرساد اور نتیش کمار کی مشترکہ ریلی 21 اگسٹ کو ہونے والے 10 اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخاب کیلئے آر جے ڈی ‘ جے ڈی یو اور کانگریس کیلئے انتخابی مہم کا آغاز رہی ہے ۔ لالو پرساد اور نتیش کمار کی ایک ساتھ اسٹیج پر آمد کا تینوں جماعتوں کے حامیوں نے پرجوش استقبال کیا ۔ نتیش کمار اور لالو پرساد نے اپنے اتحاد کی مدافعت کی اور کہا کہ انہوں نے اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ملک اور سماج کو فرقہ پرست طاقتوں سے بچانے کیلئے یہ اتحاد کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT