Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / لالو پرساد جعلسازی مقدمہ میں سی بی آئی سے مہلت کے طلبگار

لالو پرساد جعلسازی مقدمہ میں سی بی آئی سے مہلت کے طلبگار

نئی دہلی ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے آج سی بی آئی کے اجلاس پر جعلسازی کے ایک مقدمہ کے سلسلے میں حاضر ہونے کیلئے دو ہفتہ کی مہلت طلب کی ۔ اُن کا کہنا ہے کہ خانگی کمپنی ٹی آر سی ٹی سی ہوٹلس سے ربط پیدا کرنے کیلئے اُنھیں دو ہفتے کا وقت درکار ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی اُن کی درخواست پر غور کررہی ہے اور آئندہ لائحہ عمل کا عنقریب تعین کرے گی ۔ سی بی آئی کے مشیر قانونی نے تیجسوی یادو کے بارے میں کچھ بھی نہیں جو آر جے ڈی قائد کے فرزند اور بہار کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر ہیں اُنھیں سی بی آئی کے اجلاس پر کل حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT