Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / لالو پرساد دسویں مرتبہ بلا مقابلہ صدر آر جے ڈی منتخب

لالو پرساد دسویں مرتبہ بلا مقابلہ صدر آر جے ڈی منتخب

پٹنہ ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد آج دسویں مرتبہ بلا مقابلہ پارٹی کے قومی صدر منتخب کرلئے گئے۔ وہ واحد امیدوار تھے جو مقابلہ کے میدان میں تھے، پارٹی کے قومی الیکشن آفیسر جنادانند سنگھ نے پرچہ جات نامزدگی سے دستبرداری کا قطعی مقررہ وقت ختم ہوجانے کے بعد ان کے انتخاب کا اعلان کردیا۔ اسسٹنٹ الیکشن آفیسر چترنجن گگن نے اس کا انکشاف کیا۔ تاہم اس سلسلہ میں رسمی اعلان 20 نومبر کو جاری کیا جائے گا ۔ اسی دن پارٹی کی نئی قومی عاملہ کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT