Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / لالو پرساد پر تیسرے چارہ اسکام مقدمہ کا عنقریب فیصلہ

لالو پرساد پر تیسرے چارہ اسکام مقدمہ کا عنقریب فیصلہ

رانچی۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی کورٹ امکان ہیکہ جاریہ ماہ کے اواخر میں آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے خلاف 1990ء کی دہائی میں چائیباسا کے خزانہ سے کروڑوں روپئے حاصل کرنے کے تیسرے چارہ اسکام مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی۔ لالو پرساد فی الحال برسامنڈا جیل میں قید ہیں۔ یہاں انہیں 900 کروڑ روپئے کے چارہ اسکام کے تیسرے مقدمہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے تین سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ 69 سالہ صدر آر جے ڈی کے خلاف رانچی میں کئی کروڑ روپئے مالیتی چارہ اسکام کے پانچ مقدمے ہیں جن میں دو میں انہیں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج ایس ایس پرساد امکان ہیکہ جاریہ ماہ کے اواخر میں تیسرے مقدمہ کا فیصلہ سنائیں گے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہاکہ یہ مقدمہ خصوصی سی بی آئی عدالت کی فہرست میں شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT