Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / لالو پرساد کی دختر کے تین فارم ہاؤزوں پر ای ڈی کے دھاوے

لالو پرساد کی دختر کے تین فارم ہاؤزوں پر ای ڈی کے دھاوے

رقمی ہیرپھیر کے مقدمہ کی تحقیقات میں میسابھارتی کے شوہر اور کمپنی کے احاطے بھی نشانہ
نئی دہلی ۔ /8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے رقمی ہیرپھیر کے ایک مقدمہ کی تحقیقات کے ضمن میں آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کی دختر اور اس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی ان کے شوہر اور ان سے تعلق رکھنے والے ایک ادارہ کے دہلی میں واقع تین فارم ہاؤزوں پر دھاوے کئے ۔ مرکزی تحقیقاتی ادارہ کے عہدیداروں نے گیزونی ، بجواسان اور مائینک فارمس علاقے میں آج صبح کی اولین ساعتوں یہ دھاوے کئے گئے ۔ یہ فارم ہاؤز میسا بھارتی ، ان کے شوہر سلیش کمار اور مسرز سٹائیل پرنٹرس اینڈ پیکرس پرائیویٹ لمیٹیڈ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مزید دو احاطے اس ادارہ کی نظر میں ہیں اور متعاقب ان کی تلاش بھی لی جاسکتی ہے ۔ دو بھائیوں سریندر کمار جین اور ویریندر کمار جین کے خلاف رقمی ہیر پھیر کے ایک کیس میں اس ادارہ کی تحقیقات کے ضمن میں یہ دھاوے کئے گئے تھے ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ان دونوں بھائیوں اور چند دوسروں نے شل کمپنیوں کے نام پر کروڑوں روپئے کی رقمی ہیر پھیر کی تھی ۔ ای ڈی نے جین برادران کو قانون انسداد رقمی ہیر پھیر کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔
ان دونوں نے مشائیل پرنٹرس اینڈ بیکرس پرائیویٹ لمیٹیڈ سے بھی معاملت کی تھی ۔ یہ اور بیان کیا جاتا ہے کہ میسابھارتی اور ان کے شوہر سیلیش اس کمپنی کے ڈائرکٹرس ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT