Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / لالو پرساد کے خلاف چارہ اسکام کے مقدمہ کا فیصلہ پیر تک ملتوی

لالو پرساد کے خلاف چارہ اسکام کے مقدمہ کا فیصلہ پیر تک ملتوی

رانچی 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے سابق بہار چیف منسٹرس لالو پرساد یادو اور جگناتھ مشرا کے خلاف چارہ اسکام کے چوتھے مقدمہ میں فیصلہ 19 مارچ تک ملتوی کردیا ہے ۔ یہ مقدمہ 3.13 کروڑ روپئے کے مبینہ خرد برد سے متعلق ہے ۔ یہ دوسرا موقع ہے جب اس کیس میں فیصلہ کو موخر کیا گیا ہے ۔ آر جے ڈی سربراہ کے وکیل پربھات کمار نے یہ بات بتائی۔ خصوصی جج شیوپال سنگھ نے کل کہا تھا کہ وہ آج فیصلہ سنائیں گے ۔ وکیل پربھات کمار نے کہا کہ خصوصی سی بی آئی جج ایک ٹریننگ پروگرام میں شرکت کیلئے گئے ہیں اس لئے اب یہ فیصلہ 19 مارچ کو سنایا جائیگا ۔ عدالت نے 15 مارچ کو اپنا فیصلہ آئندہ یوم تک کیلئے ملتوی کیا تھا ۔ اس کیس میں لالو پرساد یادو اور جگناتھ مشرا کے علاوہ 29 دیگر افراد ملزم ہیں جن میں سابق آئی اے ایس عہدیدار بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT