Wednesday , November 21 2018
Home / ہندوستان / لالو پرساد کے داماد سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

لالو پرساد کے داماد سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

نئی دہلی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ای ڈی نے آج آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے داماد راہول یادو سے ریلوے ہوٹلوں کے الاٹمنٹ میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس میں غیر قانونی رقمی لین دین کی اپنی تحقیقات کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی۔ ذرائع نے کہاکہ راہول یادو تقریباً ایک بجے دن اس کیس کے تحقیقاتی افسر کے روبرو حاضر ہوئے اور ان کا حلفیہ بیان انسداد ناجائز رقم کے تحت قلمبند کیا جارہا ہے۔ راہول آر جے ڈی سربراہ کی چوتھی بیٹی راگنی کا شوہر ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پہلی مرتبہ گزشتہ ماہ راہول کو طلب کیا تھا جب اسے ان کی طرف سے اپنی خوش دامن رابڑی دیوی کو ’’ فنڈس کی منتقلی ‘‘ کا پتہ چلنے کا دعویٰ کیا گیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT