Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / لالو پرساد یادو بال بال بچ گئے انتخابی جلسہ میں شہ نشین اضافی بوجھ سے اچانک جھک گیا

لالو پرساد یادو بال بال بچ گئے انتخابی جلسہ میں شہ نشین اضافی بوجھ سے اچانک جھک گیا

اروال( بہار ) ۔/13اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اسوقت بال بال بچ گئے جب بہار کے ضلع اروال میں مادھواں میں ان پر آج انتخابی جلسہ کا شہ نشین کا ایک حصہ بھاری وزن سے جھک گیا۔ عینی شاہدین اور پولیس نے بتایا کہ شہ نشین پر گنجائش سے زائد افراد آگئے ان کا بوجھ پڑتے ہی ایک طرف سے جھکنے سے کئی ایک آر جے ڈی کارکن نیچے گرپڑے۔ بعد ازاں شہ نشین سے اضافی بوجھ کو ہٹادیا گیا اور پرسکون انداز میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے جلسہ کو مخاطب کیا۔ وہ اروال انتخابی حلقہ سے پارٹی امیدوار رویندر سنگھ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کیلئے آئے تھے۔ تاہم اس حادثہ میں کوئی شدید زخم نہیں ہوا۔ اس موقع پر لالو یادو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’ مجھ جیسے اچھے آدمی کے ساتھ کبھی بُرا نہیں ہوسکتا، لیکن بُرا کام کرنے والوں کو کبھی نہ کبھی سزاء ملتی ہے ۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ طوفانی انتخابی مہم کے سلسلہ میں لالو یادو ہرروز 8انتخابی جلسوں سے مخاطب کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT