Friday , January 19 2018
Home / Top Stories / لالو پرساد یادو جھارکھنڈ ہائیکورٹ سے رجوع ، ضمانت کی درخواست

لالو پرساد یادو جھارکھنڈ ہائیکورٹ سے رجوع ، ضمانت کی درخواست

رانچی ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آرجے ڈی کے صدر لالو پرساد نے آج جھارکھنڈ ہائیکورٹ میں ایک اپیل داخل کرتے ہوئے چارہ اسکام مقدمہ میں انہیں مجرم قرار دیئے جانے کے خلاف اپیل کی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی کی۔ لالو پرساد کے وکیل چترنجن سنہا نے کہا کہ عدالت ان کی درخواست کی 19 جنوری کو سماعت کرے گی۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کے شیوپال سنہا نے کہا کہ 6 جنوری کو ساڑھے تین سال سزائے قید کے فیصلے کے خلاف لالو پرساد نے ہائیکورٹ میں درخواست پیش کی ہے۔ انہوں نے ان پر عائد 89.27 لاکھ روپئے کے جرمانے سے سبکدوشی کی بھی اپیل کی ہے۔ 30 ستمبر 2013ء کو لالو پرساد کو چائی باسا کے خزانہ سے 37.70 کروڑ روپئے کے غیرقانونی حصول کے خلاف مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان پر مزید دو مقدمے جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT