Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / لالو پرساد یادو دواخانہ میں شریک

لالو پرساد یادو دواخانہ میں شریک

ممبئی۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو آج طبی معائنہ کیلئے دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ یہ ان کا معمول کا طبی معائنہ ہے۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ باندرہ کُرلا کامپلیکس کے ترجمان نے کہا کہ ان کے طبی معائنہ کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔ اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا 66 سالہ قائد کے

ممبئی۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو آج طبی معائنہ کیلئے دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ یہ ان کا معمول کا طبی معائنہ ہے۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ باندرہ کُرلا کامپلیکس کے ترجمان نے کہا کہ ان کے طبی معائنہ کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔ اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا 66 سالہ قائد کے قلب کا آپریشن کیا جائے گا۔ بہار کی 10 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات انہوں نے اپنے دیرینہ حریف نتیش کمار کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ لڑے تھے۔ رائے شماری آج مقرر ہے۔ دواخانہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم توثیق کرتے ہیں کہ لالو پرساد یادو ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں تفصیلی طبی معائنہ کیلئے شریک کئے گئے ہیں۔ یہ ایک پہلے سے طئے شدہ دورہ ہے اور ارکان خاندان کی اجازت سے کیا گیا ہے۔ ہم مزید تبدیلیوں کی اطلاع دیتے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT