Sunday , May 27 2018
Home / سیاسیات / لالو پرساد یادو کو چھ ہفتوں کی عبوری ضمانت

لالو پرساد یادو کو چھ ہفتوں کی عبوری ضمانت

رانچی 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائیکورٹ نیچارہ اسکام کے مقدمات میں طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کی ہے ۔ ان کے وکیل پربھات کمار نے یہ بات بتائی ۔ لالو پرساد یادو فی الحال اپنے بڑے فرزند تیج پرتاپ یادو کی شادی میں شرکت کیلئے تین دن کی پیرول پر ہیں۔ یہ شادی کل پٹنہ میں ہونے والی ہے ۔ لالو یادو رانچی میں پیرول کا حکمنامہ ملنے کے بعد کل شام پٹنہ پہونچے تھے ۔ آر جے ڈی سربراہ کو کروڑہا روپئے کے چارہ اسکام کے تین مقدمات میں خاطی قرار دیا گیا ہے اور وہ 23 ڈسمبر سے رانچی کی برسا منڈا جیل میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT