Thursday , December 13 2018

لالو پرساد یادو کی دختر کی شادی، تلک تقریب میں وزیراعظم مودی شریک

سیفائی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوترے بھتیجے کی شادی تقریب سے قبل تلک رسم میں شرکت کی۔ اترپردیش میں منعقدہ اس تقریب میں ایک لاکھ مہمان مدعو تھے۔ مین پوری کے رکن پارلیمنٹ تیج پرتاب سنگھ یادو کی شادی سابق چیف منسٹرس لالو پرساد یادو اور

سیفائی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوترے بھتیجے کی شادی تقریب سے قبل تلک رسم میں شرکت کی۔ اترپردیش میں منعقدہ اس تقریب میں ایک لاکھ مہمان مدعو تھے۔ مین پوری کے رکن پارلیمنٹ تیج پرتاب سنگھ یادو کی شادی سابق چیف منسٹرس لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کی چھوٹی دختر راج لکشمی کے ساتھ نئی دہلی میں 26 فروری کو مقرر ہے۔ اس سے قبل یہاں تلک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ نریندر مودی صبح 10 بجکر 45 منٹ کو تقریب کے مقام پر پہونچ گئے تھے۔

ان کے ہمراہ گورنر اترپردیش رام نائیک بھی تھے جن کا ملائم سنگھ یادو اور لالو پرساد یادو نے خیرمقدم کیا۔ تیج پرتاب نے کہاکہ وزیراعظم کو دعوت دینے میں کوئی سیاسی عنصر یا مقصد شامل نہیں ہے۔ ان کے دورہ سے سیاست کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اُنھوں نے وزیراعظم کو دعوت دی تھی ہم کو خوشی ہے کہ اُنھوں نے تقریب میں شرکت کی۔ آشیرواد دیا۔ ان کی حکومت کے خلاف ہماری تنقیدیں مسائل کی بنیاد پر ہیں، ذاتی نہیں۔ ملائم سنگھ یادو اور لالو پرساد یادو بھی نریندر مودی پر شدید تنقیدیں کرتے ہیں لیکن اب اُنھوں نے اس خوشی کے موقع پر تمام نے تلخیوں کو فراموش کیا ہے۔ تینوں قائدین نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور تصاویر کھنچوائی۔ وزیراعظم مودی جو لالو پرساد یادو اور ملائم سنگھ یادو کے درمیان بیٹھ کر چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو کے بچے کے بشمول ارکان خاندان کے ساتھ تصویر کشی کی۔ دلہا دلہن پر پھول نچھاور کئے۔ نریندر مودی اس تقریب میں 45 منٹ گزارنے کے بعد روانہ ہوئے۔

خوشی سے سرشار لالو پرساد یادو نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میری لڑکی کی شادی انجام پارہی ہے۔ ملائم سنگھ یادو نے جہیز کے طور پر ایک نیا پیسہ بھی نہیں مانگا۔ ہمارے دل مل گئے ہیں۔ شادی کے لئے کئی اہم قائدین کو دعوت دی گئی ہے ان میں جنتادل (یو) کے صدر شرد یادو، سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش بابو لال گوڑ کے علاوہ سابق ایس پی لیڈر امر سنگھ ، امیتابھ بچن اور بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج، شرد یادو موجود تھے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اس تقریب کے لئے زائداز ایک لاکھ مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ ان میں رشتہ دار، دوست احباب، سیاستداں، ولیج فوک، صحافیوں، ججس اور دیگر شعبوں کی شخصیتیں شامل ہیں۔ پاکستان گلوکار عدنان سمیع نے خصوصی پروگرام پیش کیا۔ اس تقریب کے لئے خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں گجراتی فوڈ، روایتی یوپی اور بہاری کھانے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT