Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / لالو پرساد یادو کے خلاف کچھ الزامات ‘ عدالت نے حذف کردئے

لالو پرساد یادو کے خلاف کچھ الزامات ‘ عدالت نے حذف کردئے

رانچی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے آج سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو کے خلاف مقدمہ برقرار رکھنے سی بی آئی کی درخواست کو قبول کرلیا ہے تاہم کچھ الزامات کو حذف کردیا ہے اور کہا کہ کسی شخص کے خلاف ایک ہی الزام کے تحت دو مرتبہ مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا ۔ جسٹس آر آر پرساد کی بنچ نے حکم جاری کیا کہ کچھ دفعات کے تحت آر جے ڈ

رانچی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے آج سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو کے خلاف مقدمہ برقرار رکھنے سی بی آئی کی درخواست کو قبول کرلیا ہے تاہم کچھ الزامات کو حذف کردیا ہے اور کہا کہ کسی شخص کے خلاف ایک ہی الزام کے تحت دو مرتبہ مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا ۔ جسٹس آر آر پرساد کی بنچ نے حکم جاری کیا کہ کچھ دفعات کے تحت آر جے ڈی سربراہ کے خلاف مقدمہ جاری رکھا جائے ۔ یہ الزامات لالو پرساد یادو کے چیف منسٹر رہنے کے دور میں سرکاری خزانہ سے 96 لاکھ روپئے کی رقم ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکالنے سے متعلق ہیں۔ عدالت نے مسٹر یادو کے خلاف کچھ دوسرے الزامات حذف کردئے ۔

خسرے کے خاتمے کی کوششوں میں جمود، عالمی ادارہ صحت کا تاثر
جنیوا ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ برس خسرے کی بیماری کے نتیجے میں انسانی اموات میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ اس بیماری کی روک تھام کیلئے متعدد علاقوں تک ویکسین کی فراہمی میں خلل بنا۔ عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق 2013ء میں اس بیماری کے نتیجے میں ایک لاکھ 45 ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2012ء میں یہ تعداد ایک لاکھ 22 ہزار رہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT