Wednesday , December 19 2018

لالو کو جیل میں مددگاروں کی سہولت بعض رپورٹس پر تنازعہ

پٹنہ ؍ رانچی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لالو پرساد کی ’خدمت‘ کیلئے رانچی جیل کو دو ’’شخصی مددگاروں‘‘ کو بھیجنے سے متعلق میڈیا کی بعض اطلاعات نے تنازعہ چھیڑ دیا ہے۔ چارہ اسکام کے کیس میں آر جے ڈی سربراہ کو سزاء ہوئی ہے ۔ جیل میں انہیں مددگاروں کی سہولت حاصل ہونے کی اطلاعات پر حریف جے ڈی یو نے شدید تنقید کی ہے۔ آر جے ڈی نے اپنے لیڈر کی مدافعت کی اور کہا کہ جیل میں لالو کیساتھ بعض افراد کی موجودگی اتفاقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT