Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / لالو کو میسا بھارتی کی کامیابی کا یقین

لالو کو میسا بھارتی کی کامیابی کا یقین

پٹنہ ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو اپنی بیٹی میسا بھارتی کی کامیابی کا پورا یقین ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ شتروگھن سنہا پر دی جارہی ہے لیکن ’’ہم جانتا ہوں‘‘ کہ میسا بھارتی کی کامیابی کئی حیران کن نتائج کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہار کی خوشحالی ہر ایک امیدوار چاہے اس کا تعلق کسی بھی

پٹنہ ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو اپنی بیٹی میسا بھارتی کی کامیابی کا پورا یقین ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ شتروگھن سنہا پر دی جارہی ہے لیکن ’’ہم جانتا ہوں‘‘ کہ میسا بھارتی کی کامیابی کئی حیران کن نتائج کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہار کی خوشحالی ہر ایک امیدوار چاہے اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو، کی اولین ترجیح ہونی چاہئے کیونکہ ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ہی پارٹی اور پارٹی سے وابستہ لیڈروں کو عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کا موقع ملتا ہے۔ ایسے لیڈر جو پانچ سال میں صرف ایک بار نظر آتے ہیں، عوام انہیں ہیرو سے زیرو بنادیتے ہیں۔ ’’ہم چاہتا ہوں‘‘ کہ کوئی بھی لیڈر زیرو نہ بنے اور نہ ہی ریاست کو زیروبنائے۔

پرینکا کے خلاف ریمارکس ‘سبرامنیم سوامی کی قیامگاہ پر خواتین کا دھرنا
نئی دہلی 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں خواتین کانگریس کارکنوں نے آج بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی کی قیامگاہ واقع نظام الدین کے باہر دھرنا منظم کیا اور پرینکا گاندھی کے خلاف ان کے نازیبا ریمارکس پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔ مہیلا کانگریس ورکرس نے سینئر لیڈر وریم کور کی قیادت میں سوامی کی قیامگاہ کے باہر آج صبح جمع ہوتے ہوئے انکے خلاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین ان کی قیامگاہ میں داخل ہونے کی بھی کوشش کر رہے تھے ۔ ایک اور لیڈر سویتا شرما نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے خلاف اس طرح کے ریمارکس کے ذریعہ بی جے پی لیڈر نے یہ واضح کردیا ہے کہ ان کی نظر میں خواتین کی کوئی عزت و احترام نہیں ہے ۔ انہیں اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں یا پھر معذرت خواہی کرنی چاہئے ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کی جائیگی ۔انہیں اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT