Sunday , July 22 2018
Home / سیاسیات / لالو کو پھنسایا گیا ، اسمبلی میں آر جے ڈی کا ہنگامہ

لالو کو پھنسایا گیا ، اسمبلی میں آر جے ڈی کا ہنگامہ

پٹنہ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی میں آج آر جے ڈی ارکان نے ریلوے ٹنڈر میں بے ضابطگی کے مبینہ جھوٹے معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو کو ملوث کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا جس کے نتیجہ میں اسمبلی کی کارروائی لنچ سے قبل نہیں چل سکی۔اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی آر جے ڈی کے عبدالباری صدیقی نے ایک انگریزی اخبار میں شائع خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر آر جے ڈی لالو پرساد کو ریلوے ٹنڈر میں بے ضابطگی برتنے کے مبینہ جھوٹے الزامات میں سی بی آئی کے ذریعہ مرکز کی مودی حکومت نے انہیں پھنسایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کے لیگل سل نے ریلوے ٹنڈر میں مبینہ بے ضابطگی کے معاملہ میں لالو کو کلین چٹ دی تھی۔ اس کے باوجود ان کو سیاسی وجوہات کی وجہ سے جان بوجھ کر پھنسایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT