Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / لالو کی اتوار کو پٹنہ میں ریالی ،اکھیلیش کی شرکت

لالو کی اتوار کو پٹنہ میں ریالی ،اکھیلیش کی شرکت

بی جے پی سے مقابلہ کیلئے وسیع تر اتحاد کی کوشش، مایاوتی کی شرکت غیریقینی
لکھنؤ ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو پٹنہ میں اتوار کو منعقد شدنی آر جے ڈی کی ’’بی جے پی بھاگاؤ۔ دیش بچاؤ‘‘ ریلی میں شرکت کریں گے لیکن بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کی شرکت فی الحال غیریقینی نظر ارہی ہے۔ ایس پی کے ترجمان راجیندر چودھری نے آج یہاں کہا کہ ’’پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو 27 اگست کو پٹنہ کا دورہ کریں گے اور لالو پرساد کے زیراہتمام منعقد کی جانے والی ریلی میں شرکت کریں گے۔ 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ہمخیال سیکولر جماعتوں کا وسیع تر اتحاد بنانے کے مقصد سے یہ ریلی منعقد کی جارہی ہے۔ ایس پی اور بی ایس پی دونوں ہی کو لالو پرساد یادو نے ریلی میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے لیکن اس میں مایاوتی کی شرکت غیریقینی معلوم ہوتی ہے کیونکہ انہوں (مایاوتی) نے غیر بی جے پی قائدین پر مشتمل پوسٹرس میں اپنی تصویر شامل نہ کرتے ہوئے خود کو دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس پوسٹر پر لالو، تیجسوی، اکھیلیش، شردیادو، ممتابنرجی اور سونیا گاندھی کی تصاویر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT