Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / لالو کے داماد سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

لالو کے داماد سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

نئی دہلی، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا پارٹی (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے داماد شیلیش کمار آٹھ ہزار کروڑ روپئے کی مبینہ بے نامی جائیداد کے معاملے میں آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے حاضر ہوئے ۔شیلیش کی بیوی اور راجیہ سبھا ممبر میسا بھارتی بھی اس معاملے میں کل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ شیلیش کو بھی کل ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن انہوں نے ایک دن کی مہلت لی تھی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے شیلیش کی کمپنی میسرس مشیل پرنٹر اینڈ پیکرس لمیٹیڈ نام کی ایک کمپنی اور دیگر مالی معاملے میں ان کے رول کے تعلق سے پوچھ گچھ کیلئے سمن کیا تھا۔ خیال ہے کہ ای ڈی منی لانڈرنگ معاملے میں شیلیش کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ اس معاملے میں ڈائریکٹوریٹ شیلیش کے سی اے کو پہلے گرفتار کرچکی ہے اور اسی سلسلہ میں پوچھ گچھ کی جانی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ نے 8 جولائی کو شیلیش، میسا اور ان کی کمپنی کے دہلی میں واقع تین فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا۔ قبل ازیں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے لالو یادو اور ان کے کنبہ کے اراکین کے گھروں اور آفس میں بدعنوانی کے معاملے میں چھاپے مارے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT