Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / لالو ’گنگا دہلیز پر‘ کیلئے تنقید کا نشانہ

لالو ’گنگا دہلیز پر‘ کیلئے تنقید کا نشانہ

پٹنہ ، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اپنے ریمارک ’گنگا کسی کی دہلیز پر‘ پر اپوزیشن قائدین کی شدید تنقیدوں کا نشانہ بن گئے ہیں۔ لالو نے 23 اگسٹ کو پٹنہ کے مضافات میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے شاید متاثرین کو دلاسہ دینے کیلئے ایسا کہہ دیا تھا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں کہ گنگا (دریا) اُن کی گھر تک آئی ہے کیونکہ ہر کسی کو گھر میں ’گنگاجل‘ میسر نہیں ہوتا۔ بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے کہا کہ لالو نے متاثرین کا مذاق اڑایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT